267

راولپندی: قانون کا رکھوالا، قبضہ مافیا

راولپنڈی: پولیس ملازم قبضہ مافیا کا روپ دھار چکا. پولیس اہلکار قبضہ مافیا بن گیا۔ پولیس اہلکار چوہدری عاطف نے شریف شہری کے مکان پر قبضہ جما لیا۔ وردی کی دھمکیاں دینے لگا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ گاوں میں ابرار شاہ کے مکان پہ قبضہ جما لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چوہدری عاطف جو کہ پولیس اہلکار ہے نے اپنے بھائی چوہدری آصف اور والد چوہدری ربنواز کے ساتھ مل کر ابرار شاہ کے مکان پہ نا صرف ناجائز قبضہ جما لیا ہے۔ بلکہ دھمکیاں دینا بھی شروع کر دیں۔ اور متنازعہ جگہ پر اپنے بندے بھی بٹھا دیے۔ جو آتشیں اسلحے سے نہ صرف لیس ہے بلکہ دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ چوہدری عاطف اور چوہدری آصف حوالات کی سیر بھی کر چکے ہیں۔ لیکن اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ان کے خلاف نہ تو مناسب کاروائی ہو پائی ہے نا ہی مکان کا قبضہ چھڑایا جا سکا ہے۔ اور ذرائع کے مطابق ساز باز کے ساتھ انہوں نے مکان پہ قبضہ مضبوط کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ اور سامان اٹھا کے باہر پھیک دیا۔ اس موقع پر ابرار شاہ کے بیٹے ذوہیب نے بتایا کہ یہ مکان کافی عرصہ پہلے خریدا گیا۔ جس پہ کسی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا اب اچانک چوہدری آصف، چوہدری عاطف جو کہ دونوں سگے بھائی ہیں نے اپنے والد چوہدری ربنواز کے ساتھ مل کر ہمارے مکان پر نا صرف قبضہ کر لیا ہے بلکہ ہمیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں کہ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ہم حوالات سے باہر آ کر تمہیں سبق سکھائیں گے۔ مزید ذوہیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ ان کی داد رستی کرتے ہوئے مکان واگزار کروایا جائے اور ملزمان سے انہیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں