153

عمران خان ماسک نہیں پہنتے کیونکہ وہ بہادر انسان ہیں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا اپنا بیان ان کے گلے پڑ گیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک نہیں پہنتے کیونکہ وہ بہادر ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈاکٹر شہباز گل کو اس بیان کے بعد آڑے ہاتھوں لیا، سابق ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،”میں جب وزیراعظم عمران خان کو بغیر ماسک پہنےہر روز فرنٹ لائن پرلڑتا دیکھتا ہوں تو وسوسے ختم ہوجاتے ہیں اور خوشی ہوتی ہے کہ ایک دلیر لیڈر کے ساتھ ایسے مشکل حالات میں کام کرنے کا اور اپنے وطن کی خدمت کا موقع ملا، ہمیں پتہ ہے کہ یہ ایکسپوزڈ ہیں ، کسی وقت بھی اس موذی وائرس کو کیچ کرسکتے ہیں”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں