209

مدد کرتے ہوئے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، نیلم منیر

نامور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہئے۔

نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت انجام دے رہے ہیں خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سے لوگ عزت نفس کی خاطر دوسروں سے صدقہ نہیں لیتے۔ لیکن یہ وقت ہے کہ ہم سب ایسے لوگوں کے لئے قدم آگے بڑھائیں اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں