112

موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے

Baaghi TV – باغی ٹی وی | خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیوز | News, latest news, breaking news
موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے
موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے
By Amin Tahir on اپریل 1, 2020
لندن:موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق افسر کورونا کے باعث وفات گئے

ادھر ذرائع کے مطابق کرونا سے دنیا بھرمیں ہلاکتوں اورمتاثرین کی معلومات دینے والے اداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیون سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ روز 13 سالہ بچہ اسماعیل عبدالوہاب بھی کورونا وائرس کے باعث وفات گیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق افسر سیدسلیم بھی کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سید سلیم میں چندروزقبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات گھرپر ہوئی ہے۔سیدسلیم پاکستان ہائی کمیشن کےشعبہ تعلیم سے وابستہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں