227

برطانیہ میں ایک شخص کو دو پولیس اہلکاروں پر کھانسنے پر 12 ماہ قید

برطانیہ میں ایک شخص کو دو پولیس اہلکاروں پر کھانسنے پر 12 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس شخص نے کھانستے وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسے کورونا وائرس ہے۔

پال لیورز نامی اس شخص کا تعلق مینفیلڈ ناٹنگھم شائر سے ہے اور انھوں نے خود پر لگے دونوں الزامات قبول کیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو کورونا نہیں تھا اور ان کے تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

پولیس نے اس شخص کے رویے کو ’گھٹیا اور قابل نفرت‘ قرار دیا ہے اور جج کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ کر کے ایک ’واضح‘ پیغام دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں