136

پنجاب پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

لاہور: سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا منظور شدہ خالی آسامیوں کو مراحلہ وار پر کیا جائے گا، پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے، پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی،20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی، اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یدایت کی کہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی، 101 تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کر کے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، پولیس کے خدمت مراکز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، پولیس کو پبلک فرینڈلی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں