114

ایمریٹس کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، ایمریٹس ائیرلائن یکم مئی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔


ایمریٹس ائیر لائن کی جانب سے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول میں چین، جاپان، امریکہ اور پاکستان سمیت تمام فضائی روٹس کی پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی کو ایمریٹس کی پاکستان کیلئے پہلی چار پروازیں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور آئیں گی۔ ایمریٹس دبئی سے لاہور ہفتہ وار 10 پروازیں چلائے گئی۔ ایمریٹس اپنے فضائی آپریشن میں بوئنگ 777 ، A380 سمیت دیگر طیارے استعمال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں