47

پاک آرمی اورفوجی فاؤنڈیشن کی اراضی پرفروٹ منڈی میں دن دیہاڑے سیمنٹ کے بلاکس سے غیر قانونی دیواروں کی تعمیرات ،بلدیہ کی جانب سے پولیس نفری کیلئے تحریری استدعا

گوجرخان (نمائندہ خصوصی) پاک آرمی اورفوجی فاؤنڈیشن کی اراضی پرفروٹ منڈی میں دن دیہاڑے سیمنٹ کے بلاکس سے غیر قانونی دیواروں کی تعمیرات ،بلدیہ کی جانب سے پولیس نفری کیلئے تحریری استدعا اور چیئرمین بلدیہ شاہد صراف کی سرکردگی میں چیف آفیسر عمر شجاع،چیئرمین تجاوزات کمیٹی سہیل کیانی ،چیئرمین ڈویلپمنٹ ورکس خواجہ اعجاز کی عملاً تھانہ موجودگی کے باوجود SHOکی مسلسل ٹال مٹول پر سیخ پا چیئرمین بلدیہ نے پولیس کی مدد کے بغیر ہی مو قع پر کھڑ ے ہو کر رات گئے ہیوی میشینری کے ذریعہ تجاوزات ہٹوا دیں ،سپر وائز ر خواجہ بلال کی سر کر دگی میں انفورسمٹنٹ عملہ نے آپریشن کلین اپ میں حصہ لیا ،عوام کے ہجوم کی موجودگی میں چیئرمین بلدیہ نے انسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ کے رویہ پر کڑی نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ شہریوں کے محصولات و مفادات کی امین بلدیہ سرکاری اراضی پرپولیس اور فروٹ منڈی کے آڑھتی کی ملی بھگت سے تجاوزات کی ہر گز اجاز ت نہیں دی جاسکتی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں