81

ایک عربی بچے کا اپنی والدہ مرحومہ کے نام خط !لاکھوں‌پڑھنے والوں کو اشک بار کر گیا

ایک عربی بچے کا اپنی والدہ مرحومہ کے نام خط !
ماما ! میں یہ خط اس لیے لکھ رہا ہوں کہ جب میں آپ کی طرح موت کی آغوش میں چلا جاوں تو میں آپ کو یہ کاغذ دکھا دوں کہ میں نے آپ کو بھولا نہیں تھا.

ماما ! میں ہمیشہ نماز پڑھتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ میاں آپ کو جنت نصیب کرے.ماما ! قسم سے اب میں سارہ (بہن) کی بات مانتا ہوں اور ٹائم پر کھانا کھاتا ہوں.

میں نے گھر کو گندا کرنا بھی چھوڑ دیا ہے،ماما ! آپ کہا کرتی تھی نا تم گھر کو گندا کرتے ہو،اور مجھے تھکاتے ہو
اب میں بہت پشیمان ہوں،اللہ آپ کے ساتھ سلامتی کا معاملہ فرمائے.

ماما! آپ واپس آ جائیں نا تاکہ ہمارے ساتھ رہے میں وعدہ کرتا ہوں میں آپ کا کہنا مانوں گا آپ کے ساتھ صفائی کروں گا اور آپ کو نیند میں تنگ بھی نہیں کروں گا، آپ کو سکون سے سونے دوں گا.

ماما ! اللہ آپ کے ساتھ سلامتی والا معاملہ فرمائے،ماما بس اب لوٹ کے آ نا ہمارے پاس.
(ترجمہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل )

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں