74

باری باری سیاست کرنے والے بروقت انتخابات میں رکاوٹ ہیں سینیٹ میں نورا کشتی جاری ہے

روات آصف شاہ
باری باری سیاست کرنے والے بروقت انتخابات میں رکاوٹ ہیں سینیٹ میں نورا کشتی جاری ہے،دونوں جماعتیں جانتی ہیں بروقت انتخابات ہوئے تو میلہ عمران خان لوٹ لے گا ان خیالات کا.اظہار رہنماء تحریک انصاف اور امیدوار این اے 52 راجہ ساجد جاوید نے کیا ان کا کہنا تھا کہ گڈ گورنس کے دعوے کرنے والے ک ہاں ہیں تھانہ کلچر تبدیل ہوا نہ عوام کو صاف پانی، تعلیم، صحت کی بنیادی سہولت میسر آ سکی،لاقانونیت، اپنے عروج پر ہے تو دوسری طرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بروقت انتخابات میں مک مکا کر چکی ہے کیونکہ دنوں جماعتیں جانتی ہیں کہ فوری انتخابات میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سینیٹ میں نوراکشتی جای ہے، حلقہ بندیوں کے بل میں دانستہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دونوں جماعتیں جانتی ہیں بروقت انتخابات ہوئے تو میلہ عمران خان لوٹ لے گا ان کا کہنا تھا کہپنجاب میں سب اچھا نہیں، یہاں شہری تعلیم، صحت اور صاف پانی سمیت بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں