42

مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کی بے لوث خدمت کی ایم پی اے احسن محمود مرزا

جاتلی (نامہ نگار)مسلم ن کے رہنما و کو اڈنیٹر رایم پی اے احسن محمود مرزا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کی بے لوث خدمت کی مخالفین کی منفی سیاست کی پروا کیے بغیر ترقی کے سفرکوآگے بڑھا رہے ہیں عوام دھرنے او نعرے نہیں بلکہ اپنے مسا ئل کا حل چاہتے ہیں عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون عوام کوگمر اہ اورکون ان کی خدمت کر رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے میں ایک میگا واٹ بجلی پید ا نہ کرسکے بلکہ ملک و قوم کا قیمتی وقت دھر نوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے ضائع کیا گیا انہوں نے کہا کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی ایک زیرک منجھے ہوئے معاملہ فہم اور محب وطن سیاستدان ہیں ان جیسی بے داغ قیادت پرمسلم لیگ ن اورپی پی فور کوفخر ہے انہوں نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ الیکشن 2018 میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر ملک بھر سے بھاری اکثر یت سے کامیابی حاصل کر ئے گی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں