61

تھانہ روات کے علاقہ جمھٹ مغلاں میں اہل محلہ نےچوری کی واردات ناکام بنا دی

روات آصف شاہ
تھانہ روات کے علاقہ جمھٹ مغلاں میں اہل محلہ نےچوری کی واردات ناکام بنا دی پکڑے جانے والے چوروں کی درگت آئندہ چوری نہیں کرینگے چوروں کی دہائی تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے نواحی علاقہ جمھٹ مغلاں میں گزشتہ رات نامعلوم چوروں کی چوری کی واردات کو اہل محلہ نے ناکام بنا دیا اہل محلہ کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور جن کی تعداد 5 تھی انہوں نے حوالدار منور کی دکان کے تالے توڑے اور چوری کی نیت سے دکان میں داخل ہوئے ہی تھے کہ قریب ہی اہل محلہ اور گھر والوں کی آنکھ کھل گئی جس پر انہوں نے چوروں کو گھیر لیا لیکن تین چور اہل محلہ کو گھیرا ٹوڑ کر فرار ہوگے جبکہ دو چوروں اظہر بلا جوکہ جمھٹ مغلاں کا ہی رہائشی ہے اور یوسی بشندوٹ کے رہائشی عاصم کو پکڑ لیا اور ان کی خوب ٹھکائی جس پر دونوں چوروں نے مار سے تنگ آکر آئندہ چوری نہ کرنے کا وعدہ کیا دوسری طرف عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ تھانہ روات کی گشت غیر موثر ہو کر رہ گئی ہے اور چور سر شام ہی وارداتوں میں مصروف ہو جاتے ہیں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جان مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تھانہ روات نے پکڑے جانے والے دونوں چوروں سمیت فرار ہونے والے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں