47

ناجائز اسلحہ رکھنےپر تھانہ روات کی کاروائی ملزم گرفتار

روات:(آصف شاہ )ناجائز اسلحہ رکھنےپر تھانہ روات کی کاروائی ملزم گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق روات پولیس کے تین اہلکاروں نے چک بیلی موڑ کے مقام پر ناکہ لگایا تھا کہ بگا شیخاں کی جانب سے ایک مشکوک شخص کو آتے دیکھ کر اس کو روکا اس نے اپنا نام نعمان ولد حفیظ سکنہ کلری بتایااس سے دوران تلاشی ایک عدد 30 بور بمعہ تین راونڈ برآمد کر لیا جب اس سے اس کے لائسنس کی بابت پوچھا گیا تو وہ قابل تسلی جواب نہ دے سکا ملزم کے خلاف زیر دفعات 13-2(A) کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیس شروع کر دی گئی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں