35

گوجرخان میں وہ کام انتہائی تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے دنیا جس کی روک تھام کے لئے بڑے بڑے منصوبے بنا رہی ہے

غربی گوجرخان میں جنگلات کا کٹاﺅ خطر ناک حد تک بڑھ گیامحکمہ جنگلات کے اہلکارلمبی تان کر سو گئے
جاتلی(راجہ محمد علی)غربی گوجرخان میں جنگلات کا کٹاﺅ خطرناک حد تک بڑھ گیا اس کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بسنے والے پٹھان روازنہ سینکڑوں من لکڑیاں کاٹ کربیچ رہے ہیں لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکارلمبی تان کر سو گے کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں کہ یہ لکڑی خریدی گی ہے یا چوری کی ہے اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گی تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کے دیہات میں موجود جنگلات کا کٹاو اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ آنےوالے سالوں میں ان کا نام و نشان مٹ جائے گا جس سے موسمی اثرات پر کافی بُرا اثر پڑھے گا ارد گرد کے علاقوں میں بسنے والے زیادہ تر پٹھان ہی اس کاکاروبار کرتے ہیں جو کہ آئے روزسینکڑوں من لکڑی کاٹ کر ٹریکٹروں پر لودڈ کر کے بھیچ رہےہیں جنگلات کے کٹاو سے بے خبر محکمہ جنگلات کے اہلکار اتنی زحمت بھی نہیں کرتے کے انہیں روک کر چیک کیا جائے آیا کہ یہ لکڑی خریدی گی ہے یاچوری کی اہل علاقہ نے اعلی افسران سے جنگلات کے بڑھتے ہوئے کٹاو کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں