45

مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں پانی کا چھڑ کاﺅ نہ ہونے کی وجہ سے قریبی آبادیوں نے ریگستان کی شکل اختیار کر لی

مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں پانی کا چھڑ کاﺅ نہ ہونے کی وجہ سے قریبی آبادیوں نے ریگستان کی شکل اختیار کر لی

جاتلی(راجہ محمد علی) مندرہ چکوال روڈ تھانہ جاتلی سے رتیال اسٹاپ تک سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام پانی کا چھڑ کاﺅ نہ ہونے کی وجہ قریبی آبادیوں نے ریگستان کی شکل اختیار کر لی ہر طرف بچھی ہوئی سفیدچادر نظر آنے لگی سڑک کے ساتھ واقع سکولوں میں پڑھنے والے بچے اور قریبی آبادیوں کے لوگ گردوغبار سےگلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پچھلے پانچ سالوں سے مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام تا حال مکمل نہ ہو سکا تھانہ جاتلی سے رتیال تک کا تقریبا دو کلو میٹر کے ٹکڑے کی تعمیر کے لیے انتہائی سست روی سے کام جاری رہنے کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاﺅ نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں سڑک کے ساتھ قائم سکولوں میں پڑھنے والے بچے اور مقامی آبادی کے رہائشی اس گردوغبار سے عاجز آ چکے ہیں یہ سانس اورگلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب سڑک پر لے بر کام کر رہی تھی تو اس وقت پورا دن پانی کا چھڑکاﺅ جاری رہتا تھا اب کام کی بندش کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاﺅ بھی روک دیا گیا ہے مقامی آبادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم تو چوبیس گھنٹے گردوغبار کی زد میں رہتے ہیں ہمارے گھرتو ریگستان کی شکل اختیار کر چکے ہیں ہماری اعلی احکام سے پانی کے چھڑکاﺅ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں