29

جاتلی گاﺅں کا مین روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستے پچھلے تین ہفتوں سے بنداہل علاقہ عذاب میں مبتلا

جاتلی گاﺅں کا مین روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستے پچھلے تین ہفتوں سے بنداہل علاقہ عذاب میں مبتلا
جاتلی(راجہ محمد علی) جاتلی گاﺅں کا مین روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستے پچھلے تین ہفتوں سے بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں ،مقامی لوگوں اور سکول جانے والے بچوں لئے و بال جان بن گیا اعلی احکام سے فوری طور پر راستے کھولنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر جاری کام کے سلسلے میں تھانے جاتلی کے قریب جاتلی گاﺅں کا میں روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستہ تین ہفتے قبل پُلی کی تعمیر کے لیے بند کیا گیا تھا اور مقامی لوگوں اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی سہولت کے لیے متبادل راستہ دیا گیا جو کہ آبادی کے اندر سے گزرتا ہےجس سے ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لوگوں کے لیے وبال جان بن کر رہ گیا ٹرانسپوٹروں ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پُلی کو تعمیر ہوئے دو ہفتوں گزرے چکے ہیں اس کے باوجود راستے کو نہ کھولنا سر ا سر زیادتی ہے ہماری اعلی احکام راستے کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں