88

گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ورثاءنے شہہ زور ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا

گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ورثاءنے شہہ زور ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا
جاتلی (راجہ محمد علی) جاتلی یونین کونسل راماں کے گاﺅں گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ان کی میتیں آبائی گاﺅں پہنچے پر ہر طرف کہرام مچ گیا آہوں اور سسیکوں میں منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا لواحقین نے جنازے سے قبل ڈرائیور کو معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ظفر سکنہ گورسیاں عمر تقریبا32 سال ،یاسر سکنہ موہڑہ خیرو عمر تقریبا30سال اور ان کے ساتھ معجزانہ طور پر بچ جانے والا تیسرا نوجوان ذوالفقار سکنہ داتا بٹ یہ تینوں اسلام آباد میں سیلز مین کا کام کرتے تھے گزشتہ شام یہ تینوں ایک ہی موٹر سائیکل پر کام سے فارغ ہو کر براستہ چک بیلی روڈ سے گھر واپس آ رہے تھے جب یہ ڈھوک بدھال کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے آنے والی شہہ زور نے ٹکر مار دی اور یہ تینوں موٹر سائیکل سے گر گے جسے کے نتیجے میں ظفر اور یاسر کو شدید چوٹیں آئیں ظفر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ یاسرکو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ان کی نماز جنازہ آبائی گاﺅں میں ادا کر دی گی جنازے میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں