27

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کے ایم ایس کی طرف صحافی اصغر خان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں دولتالہ پریس کلب دولتالہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کے ایم ایس کی طرف صحافی اصغر خان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں دولتالہ پریس کلب
دولتالہ (راجہ محمد علی) صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اور دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلرسیداں کے ایم ایس کی طرف صحافی اصغر خان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، ہم خبردار کرتے ہیں کہ مقدمہ واپس نہ لیا گیا تو تمام صحافی بھرپور احتجاج کریں گے، ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی نے ایک ہنگامی اجلاس میں ممبران سے گفتگو کے دوران کیا، اجلاس میںایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے خلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کی گئی، انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کے ایم ایس اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے صحافی پر جھوٹا مقدمہ دائر کررہے ہیں ، پریس کلب دولتالہ کے صحافی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اصغر خان حق پر ڈٹے رہیں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں