46

راولپنڈی کی بڑی تباہی سے بچا لیا گیا 90 کلو گرام دھماکہ خیر مواد برآمد دہشتگرد فرار

راولپنڈی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،تھانہ نصیر آباد پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر 90 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، مبینہ دہشتگرد ناقے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے پشاور سے آنے والی گاڑی کو راولپنڈی داخلے پر پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا تو مبینہ دہشتگرد سٹارٹ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے ہائی ایکسپلوزیو کے 6 پیکٹس برآمد کیے جن کا وزن 90 کلو گرام ہے، بم ڈسپوزل سکاڈ نے موقع پر پہنچ کر بارود کو ناکارہ بنا دیا ہے، پولیس نے مبینہ دہشتگرد کی گاڑی اور بارود کو تھانے منتقل کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بارود پاکستان میں تیار کیا گیا جبکہ مبینہ دہشتگردوں نے بارود سے ٹھکیدار کا لائسنس نمبر مٹا دیا تھا، پولیس نے مبینہ دہشگرد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں، جبکہ گاڑی کے مالک کا مزمل کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں