36

راجہ پرویز اشرف ہمارے دلوں کی آواز ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو بھاری قرضوں تلے دبا دیا ہے شیخ اسلام

راجہ پرویز اشرف ہمارے دلوں کی آواز ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو بھاری قرضوں تلے دبا دیا ہے شیخ اسلام رہنما پیپلز پارٹی
دولتالہ (راجہ ارشد محمود)راجہ پرویز اشرف ہمارے دلوں کی آواز ہیں، موجودہ نمائندوں نے حلقے کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے، آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو بھاری قرضوں تلے دبا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار پی پی پی یونین کونسل نڑالی کے نوجوان رہنما شیخ اسلام نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں، نڑالی میں ہم نے ان کا شاندار استقبال کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، تحصیل گوجرخان میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کرکے ایک مثال قائم کی تھی، موجودہ ن لیگی نمائندوں نے تحصیل گوجرخان کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، کھنڈرات میں تبدیل ہوتی ہوئی سڑکیں ٹوٹی پھوتی گلیاں اور بے روزگاری ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرونی قرضے لے کر اپنی عیاشیوں پر خرچ کیے ہیں، قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، آئندہ الیکشن میں عوام ان کی عیاشیوں کا مزا چکھائے گی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں