47

سعودی عرب ریاض میں رہنے والے پاکستانی جس طرح علم و ادب اور شاعری کا زوق رکھتے ہیں یقیناً یہ بڑی خوش آئند بات ہے یہ بات سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے انجمن ثقافت پاکستان الریاض کے محفل مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

سعودی عرب ریاض میں رہنے والے پاکستانی جس طرح علم و ادب اور شاعری کا زوق رکھتے ہیں یقیناً یہ بڑی خوش آئند بات ہے یہ بات سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے انجمن ثقافت پاکستان الریاض کے محفل مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انجمن ثقافت پاکستان الریاض نے محفل مشاعرے کی تقریب سجائ جس میں مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مشاعرے سے سعودی عرب کے علاوہ بحرین اور دیگر علاقوں سے بھی شعراء نے شرکت کی ۔

مشاعرے میں منصور مجبوب چوہدری ، رانا شاہد حبیب ، محسن رضا ثمر ، سہیل ثاقب ، شاید خیالوی ، مسعود جمال ، وقار نسیم وامق ، صدف فریدی ، غزالہ کامرانی ، ریاض شاید ، قدسیہ ندیم لالی اور دیگر شعراء نے کالم پڑھ کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا علم و ادب اور شاعری کا زوق رکھنے والے یقیناً ریاض سعودی عرب میں بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں اور یہ لوگ ہماری نئ نسل کو علم و ادب سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
مشاعرے کے آرگنائیزر شمشاد علی صدیقی سمیت ڈاکٹر ریاض خواجہ ، ظفراللہ خان اور ڈاکٹر منصور میمن سمیت دیگر ممبران نے خطاب کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی انجمن ثقافت پاکستان اس طرح کے مشاعرے منعقد کرواتی رہے گی اور نئے شعراء بھی متعارف ہوتے رہیں گئیں ۔ انجمن ثقافت پاکستان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور عمدہ عشائیہ سے خاطر تواضع بھی کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں