22

آزادی صحافت پہ حملہ سچ کو دبانے کی ناکام کوشش ،رپورٹر اصغر خان پرجھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی پرزو ر مذمت کرتے ہیں

کلرسیداں‘(آصف شاہ ) آزادی صحافت پہ حملہ سچ کو دبانے کی ناکام کوشش ،رپورٹر اصغر خان پرجھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی پرزو ر مذمت کرتے ہیں اگر شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو بھرپور احتجاج کیا جائے گاصحافتی تنظمیوں کا ہنگامی اجلاس۔تفصیلات کے مطابق پنڈی پوسٹ آفس میں صحافتی تنظمیوں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کلرسیداں‘ کہوٹہ‘ روات‘ مندرہ ‘ گوجرخان‘ بیول‘ اسلام پورہ جبر‘ چوآ خالصہ‘ اڈیالہ ‘ سوہاوہ ‘ سہالہ‘ٹیکسلا پریس کلب کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دنوں صحافی اصغر عباس کے ساتھ ہونیوالے واقعہ کی بھرپور مذمت کی ،معاملے کو حکام بالا کے سامنے لانے اور شفاف انکوائری نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یادر ہے صحافی اصغر عباس گزشتہ دنوں ہسپتال میں لگی گرل کے ٹوٹنے سے متعلق تفصیلات لینے پہنچے تو ایم ایس کلر سیداں نے حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے صحافی کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ہی ہسپتال کے ملازم محمد نفیس کو مدعی بنا کر کار سرکار میں مداخلت کا پرچہ درج کروایا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں