43

حکومتی چھتری کے نیچے معصوموں کی زندگیاں ضائع ہونے لگی‘ساجد جاوید

راولپنڈی (آصف شاہ) حکومت معصوم زینت کی قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے پنجاب حکومت کی چھتری کے نیچے کئی معصوموں کی زندگیاں ضایع ہوچکی ہیں ہے پنجاب حکومت اپنی نااہلی کو چھپانےکی کوشش کر رہی ہے‘ان خیالات کا اظہار رہنماء تحریک انصاف اور امیدوار این اے 52 راجہ ساجد جاوید نے کہا انہوں نے کہا کہ قصور میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے نے انسانیت کوشرما دیا ہے ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے فی الفور ایسے قانون کی ضرورت کہ ایسے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس طرح کے واقعات کے لیے ایک موثر اقدام کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت پنجاب اس طرح کے کرداروں کو ختم کرنے کے بجائے پہلو تہی سے کام لے رہی ہے اور پھر بدقسمتی سے رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے ایسے معاملات پس پشت ڈال دیے جاتے ہیں اور وہ ایسے گھناونے واقعات کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران کو اپنے عزیز اقارب کے علاوہ کسی سے کوئی غرض نہیں ہے ایسی قیادت سے جان چھڑانا ہی ملکی مفادات میں ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں