29

جھنڈا میں مسلح ڈاکوؤں نے تین سالہ معصوم بچی کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا

گوجرخان ( راجہ ارشد محمود ) مسلح ڈاکوؤں نے تین سالہ معصوم بچی کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا خاتون خانہ پر تشدد وارڈ نمبر 27میں مقامی تاجر کے ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 15تولے طلائی زیورات اور تین لاکھ نقدی لے اڑے،علاقے میں خوف ہر اس پھیل گیا عمران شاہد نامی مقامی تاجر کے گھر دو نقاب پوش ڈاکوگھس گئے اور گھر میں موجود شاہد عمران کی تین سالہ بچی کو گن پوائنٹ پر یرغما ل بنا لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر گھر کی تلاشی شروع کر دی تلاشی کے دوران ڈاکووں نے گھر میں موجود 15تولے طلائی زیورات ، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور پرائز بانڈ اپنے قبضے میں لے لیے اور مزاحمت پر تاجر کی بیوی کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہو ئے فرار ہو گے ،اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹرشکیل کیانی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور موقع کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں