34

کھیل معاشرے میں صحت مند اورمثبت رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں خرم پرویز راجہ

جاتلی(نامہ نگار)کھیل معاشرے میں صحت مند اورمثبت رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل انسانی زندگی میں نظم و ضبط ، ہم آہنگی ، مستعدی اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں جو شخصیت کی نشوونما میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما خرم پرویز راجہ نے ڈھونگ میں پاسبان کر کٹ میلے میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام مرزا وقاص پا سبان نے کیا تھا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ نوجوان اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیکر اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتے ہیں دیہی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے انعقاد کرکے معاشرے کی بہتر تربیت اور پرورش کی جاسکتی ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے بہتر اقدام ہے اس سے حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہوئے ہیں انھوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کر کے مثبت ماحول پیدا کرنیکی طرف بھرپور توجہ دیں تاکہ آنے والی نسل اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرسکے انہوں نے بہتر ین انتظامات پرمرزا وقاص پاسبان کو مبارک باد پیش کی کر کٹ میلے میں علاقے بھر سے 54ٹیموں نے شرکت کی اور سر مد کرکٹ کلب نے پہلی ،دوستی گروپ نے دوسری اور دولتالہ کلب نے تیسری پوز یشن حاصل کی مہمان خصوصی خرم پرویز راجہ نے پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں میں ٹر افیاں اور کیش پز ائز تقسیم کیے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں