33

مطوعہ میں 40لاکھ روپے کی لاگت سے دیوار کی تعمیر بلدیاتی فنڈ کا ضیاع ہے شہر کا پیسہ شہر میں ہی خرچ کیا جائے کونسلر شہزادہ خان

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)بلدیہ گوجرخان کاترقیاتی فنڈ وہاں خرچ ہو جس سے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوعوام کا پیسہ بے دردی کے ساتھ فضول منصوبوں پر خرچ نہ کیا جائے چیئرمین بلدیہ کو بھی چاہیے کہ وہ دیے گئے منصوبوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور نگرانی کریں اور شہر یوں کا پیسہ شہر میں خرچ کیا جائے مطوعہ کے قریب چالیس لاکھ کی دیوار کی تعمیر سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ذاتی مفادات کے منصوبے ہرگز ہاؤس میں نہ لائے جائیں کونسلر شہزادہ خان نے بتایا کہ مطوعہ کے قریب چالیس لاکھ کی دیوار کا منصوبہ کو کسی صورت ہاؤس سے منظور نہیں ہونے دیں گے جس منصوبے سے کرپشن کی بو آئے گی اپوزیشن اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دی گی عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا دیوار کا منصوبہ شہر سے باہر اور مطوعہ یونین کونسل میں ہے اس کا شہری فنڈسے کوئی تعلق نہ ہے ترقیاتی کاموں کی مکمل نگرانی معیاراو ر کوالٹی پر نظررکھی جائے جو لوگ ایسے فضول منصوبے لاتے ہیں وہ دراصل اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں