33

قومی ٹیم میں نیا اضافہ عامر کی جگہ ایک اور فاسٹ باولر ؟؟؟

پشاور؛خیبر ایجنسی کے فاسٹ باولر عثمان شنواری قومی اسکواڈ میں شامل عثمان شنواری کو فاسٹ باولر محمد عامر کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
پشاور(یو این پی) خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔ عثمان شنواری کو فاسٹ باولر محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کےلئے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے فاسٹ باولر عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عثمان شنواری کو فاسٹ باولر محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد عامر دائیں پنڈلی کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔محمد عامر پنڈلی کی تکلیف کا شکار دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہوئے۔ ڈاکٹرز نے محمد عامر کو 2 سے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان شنواری قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کی جانب سے میچ کھیل رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں