31

سہیل اصغر کیانی سے اظہار تعزیت

برطانیہ میں مقیم سہیل اصغر کیانی کے بھائی راجہ عدنان گزشتہ روز محفل سماع کے دوران ہندوناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

برطانیہ میں مقیم سہیل اصغر کیانی کے بھائی راجہ عدنان گزشتہ روز محفل سماع کے دوران ہندوناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے نوجوان کی اس ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر اہل دل سوگوار ہے وہیں دنیا بھر میں موجود سہیل اصغر کیانی کے دوست احباب نے ان سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے راجہ جہانزیب منہاس (سعودی عرب) ،چوہدری طاہر محمود لسڑ(برطانیہ ) ، ملک عاصم شہزاد (برمنگھم ) نے راولپنڈی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے اور ہم سہیل اصغر کیانی صاحب کے دکھ میں برابر کے شریک اور دعاگو ہیں لواحقین کو رب کریم صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے

مرحوم راجہ عدنان کی ایک تصویر

وہ کنواں جس میں گر کر راجہ عدنان فوت ہوئے


بتایا گیا ہے کہ محفل سماع کے دوران مرحوم اور دوست احباب ایک کنویں کے پاس کھڑے تھے جہاں‌سے راجہ عدنان کا پاوں پھسل گیا اور وہ 150 فٹ گہرے کنواں میں جا گرئے جہا ں زیر آب لوہے کے راڈ جو کہ یقینا موٹر لگانے کے لئے لگایا گیا تھا کے ساتھ جسم پھنس گیا ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرئے ہوئے صبح 8:05 منٹ پر لاش کو پانی سے باہر نکال لیا تھا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں