60

راولپنڈی (آصف شاہ سے)راولپنڈی میں مجوزہ پولیس ہسپتال کے لئے نیا تخمینہ لاگت تیارنہ ہوسکا۔

راولپنڈی پولیس نے ستمبرمیں پولیس لائن میں بنائے جانے والے مجوزہ ہسپتال کی تعمیرکے لئے پی سی ون تیارکرکے لاہوربھجوایاتھا مذکورہ پی سی ون کے تحت اس پرلاگت کاتخمینہ 116ملین روپےلگایاگیا تھا،جب کہ میڈیکل ایکویپمنٹ ،ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہوں اوردیگرانفراسٹرکچرکاتخمینہ لاگت پی سی ون میں شامل نہ ہونے پررواں سال اکتوبرمیں لاہورمیں منعقدہ اجلاس میںحکومت پنجاب کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پی سی ون کونامکمل قراردے کرواپس کردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ پی سی ون میں صرف عمارت پرآنے والی لاگت کاتخمینہ لگایاگیاہے جب کہ ہسپتال کے دیگرلوازمات مثلاً میڈیکل ٹیسٹوں کے لئے مشینری ،ایکویپمنٹ کی خریداری ،ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کی ماہانہ تنخواہوں اوردیگرانفراسٹرکچرکاتخمینہ لاگت بھی اس میں شامل کیاجائے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں