66

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی تاجر برادری کی معروف تنظیم پاکستان انویسٹر فورم کے زیر اہتمام نالج کور اکیڈمی میں “ویلیو ایڈڈ ٹیکس “کے بارے میں معلوماتی سیمنار منعقد ہوا

سعودی عرب الریاض ( راولپنڈی ٹائمز ) کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی تاجر برادری کی معروف تنظیم پاکستان انویسٹر فورم کے زیر اہتمام نالج کور اکیڈمی میں “ویلیو ایڈڈ ٹیکس “کے بارے میں معلوماتی سیمنار منعقد ہوا جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی پاکستان انویسٹر فورم کے چیئرمین چوہدری خالد محمود کی تلاوت کلام پاک سے سیمنار کا آغاز ہوا نظامت کرتے ہوئے انجینئر غلام صفدر نے سیمینار کے انعقاد کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کیاجوائنٹ سیکرٹری تنویر میاں نے سیمنار میں شرکت کرنے والے پینل کے مہمانوں جن میں مجیب الحق ، عباس یاسین چوہدری، زمان اقبال ، عاشر نور کا تعارف پیش کیا سیمنار میں متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئےمہمان خصوصی سید آصف زمان نے ٹیکسیز کے بارے میں اپنی پریزینٹیشن پیش کی جس سےحاضرین محفل کو ٹیکسیز کے بارے معلومات سے آگاہی ہوئی اعزازی مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر حسین نے سیمنار منعقد کرنے پر انویسٹر فورم کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں پاکستان انویسٹر فورم بھرپور کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستانی تاجر برادری کے لیے موقع کی مناسبت سے بہتر موضع پر سیمنار کا انعقاد قابل تحسین ہے پاکستان انویسٹر فورم کے نومنتخب صدر خالد راجہ نے سیمنار کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم سعودی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو ہمیں ایسی تقاریب کے انعقاد کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے پاکستان انویسٹر فورم ہمیشہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کے لیے جو بھی خدمات ہوں گی ان کو جاری رکھے گا سیمنار کے اختتام پر کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر حسین ، مہمان خصوصی سید آصف زمان اور پینل کے شرکاء کو پاکستان انویسٹر فورم کے جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں