24

ریاض ( عابد شمعون چاند )یوم الوطنی پرنس سلطان کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 2017 اختتام پذیر ہوگیا

ریاض ( عابد شمعون چاند )یوم الوطنی پرنس سلطان کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 2017 اختتام پذیر ہوگیا،

جس میں پچاس ٹیموں نے شرکت کی، اختتامی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، ریاض کرکٹ سنٹر کے عہدیداروں، ریاض کرکٹ کی مینجمنٹ اور پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی،الخرج روڈ پر واقعہ آر سی ایل کی گراونڈ میں خوب سماں دیکھنے میں آیا،جہاں کھلاڑی اور دیگر مہمانان گرامی پرجوش نظر آئے، ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے پیٹرن انچیف جواد الخلیفہ، سنئیر وائس پریزیڈنٹ حنیف بابر، چیف آپریٹنگ آفیسر خاور عباس، جوائنٹ سیکرٹری اینڈ میڈیا مینجر محمد رئیس، پبلک ریلیشن آفیسر عرفان صدیقی، سٹیٹس مینجر سلمان قریشی، جبکہ سب کمیٹی سے ڈاکٹر محمد ادریس، مبین، مارک، رضوان صدیقی، سید ادریس، ذیشان حیدر نے شرکت کی جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف،خالد اکرم رانا، راشد محمود بٹ، زاہد لطیف سندھو، محمد خالد رانا، وقار نسیم وامق،عبدالقیوم خان اور دیگر کیمونٹی افراد شریک ہوئے،اس موقعہ پر ار سی ایل کے سنئیر وائس پریزیڈنٹ حنیف بابر نے حاضرین کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دو ایونٹ منعقد ہوئے جس میں ٹی ٹونٹی اور ایٹ اوورز میچز ٹورنامنٹ شامل تھا،ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پچاس ٹیموں نے شرکت کی جس میں ٹیموں کو سپر ڈویژن، پرئمیر گرین، پرئمیر بلیو، پرئمیر وائٹ، پرئمیر اورنج میں تقسیم کیا گیا تھا، جبکہ ایٹ اوورز میچز ٹورنامنٹ میں بیس ٹیموں نے شرکت کی جس کو پرئمیر ون اور پرئمیر ٹو میں تقسیم کیا گیا،ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ میچز کے دلچسپ میچز دیکھنے میں آئے،اور بیٹسمینوں اور باولرز کی جانب سے خوب کھیل پیش کیا گیا، اور میدان میں پرجوش ہو کر کھیل پیش کیا، اور جیت کے لئے خوب زور لگایا اور خوب ہمت کی،ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ گراونڈ کم ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے ریاض کرکٹ سنٹر سے اپیل کی کہ ہمیں جلد مزید نئی گراونڈ مہیا کی جاہیں تاکہ مزید اچھے انداز میں کھیل پیش کیا جا سکے، ہماری خواہش ہے کہ رمضان سے قبل ایک اور ٹورنامنٹ کروایا جائے انھوں نے ہارنے والی ٹیموں کی ہمت بڑھاتے ہوے کہا کہ کھلاڑی کی زندگی میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اس لئے اگلے ایونٹ میں جیت کے لئے نئے جوش و جذبے سے شرکت کریں اور جیت کا عزم لیکر میدان میں اتریں، اور جیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی جیت کے تسلسل کے لئے محنت جاری رکھیں،چیف آپرئٹنگ آفیسر خاور عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا قدم کرکٹ کو مزید فروغ دینا ہے، اس حوالے سے انٹرا سٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بحرین، دوبئی اور قطر کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلنے کا اعادہ بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ انٹرنشنل میچ کھیلنے کے لئے بھی کوشش کی جائے جس کو ہم جلد یقینی بنا لیں گے، پیٹرن انچیف جواد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے میری ذاتی ترجیح رہی ہے کہ کرکٹ اور کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاہیں میری خواہش ہے کہ سعودی نوجوان بھی کرکٹ کے کھیل کی جانب آہیں تاکہ یہ شاندار کھیل مزید تقویت حاصل کر سکے،

کیمونٹی افراد میں سے خالد اکرم رانا، محمد خالد رانا، راشد محمود بٹ، وقار نسیم۔وامق، زاید لطیف اور عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ ہم ریاض کرکٹ لیگ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ عرصہ دراز سے کرکٹ کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے لڑکوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقعہ فراہم کر رہے ہیں،ہمارا تعاون اور ہماری نیک تمنائیں ریاض کرکٹ لیگ اور اس کے پلیٹ فارم سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمیشہ رہیں گی،یوم الوطنی پرنس سلطان ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں بیسٹ باولرز میں ریاض پیسرز الیون کے وسیم الدین،ریاض گلوئیڈر سی سی کے یاسر عباس،ان ٹچ بوائز کے فیاض خان، رن ریڈز کے سید عبدالوہاب، ایورگرین کے خاور ظفر شامل تھے،بیسٹ بیٹسمین کیٹگری میں چارج الیون کے شعیب، گوجرانوالہ الیون کے سید وقار احمد، ساگر الیون کے طارق خان، شاہین الیون کے عاصم نذیر، فوکس الیون کے عبیداللہ شفیق شامل تھے، آل راؤنڈر کیٹیگری میں ریاض پیسر الیون کے اسرار بھٹی، بلیک کیپس کے عدنان جہانگیر، نورنیٹ کے زید ایوبی، رن ریڈرز کے محمود حسین، شرویم الیون کے مدثر جونٹی، مین آف دا میچ کی گیٹگری میں سلیم شیخ، قاسم، قیصر، طحہ ساجد، غلام، صبغت اللہ اسمعیل، شہزاد بشیر، عالم خان، عارف ملک،آٹھ اوور میچز ٹورنامنٹ میں مین اف دا میچ میں عادل، اکرام، مصطفی سید، علی ندیم، عادل، عبید شامل تھے، ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں، پرئمیر ون کی ٹیم کوکن کرکٹ کلب کے نعیم احمد کو دی گئی جبکہ پرءمیر ٹو سے پنجاب لائن کرکٹ کلب کے شمشیر علی نے فاتح ہونے ہر ٹرافی کے حق دار قرار پائے، جبکہ دوسرے پر رہنے والی تیموں میں پاک کرکٹ الیون، ینگ ایورگرین، چارج کرکٹ کلب، گوجرانوالہ الیون، ساگر الیون، شاہین الیون، مکران الیون کو بھی انعامات سے نوازا گیا، ٹی ٹونٹی یونائٹڈ الیون، رائل فائٹر الیون، انصافین الیون، پاک الیون اور فوکس کرکٹ الیون بھی فاتح قرار پائے،سفارت خانہ پاکستان کے کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف اور دیگر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم۔کیے، انعامات کے بعد کھلاڑیوں نے خوب ہلاگلہ کیا اور خوشی کا اظہار کیا جبکہ ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں