62

جاتلی (نامہ نگار)پاکستان تحر یک انصاف پی پی فور کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کی صحافیوں سے ملاقات

جاتلی (نامہ نگار)پاکستان تحر یک انصاف پی پی فور کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمر ان مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ملک میں جاری کر پشن کے خلاف پاکستان تحر یک انصاف کا کر دار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے عمر ان خان کی جدوجہد سے پور ی قوم آگا ہ ہو چکی ہے تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ان کر پٹ حکمر انوں کا کڑا احتساب کر ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پر یس کلب دولتالہ میں میٹ دی پر یس میں گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعوئے کر نیوالوں نے آج بڑا کشکول اٹھا لیا ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں رہی کرپشن کی وجہ سے غریب عوام کو انصاف ملنا محا ل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھا سکی لوگ علاج معالجے کی سہو لیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ذلیل خوار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خاتمے کے لیے تمام صلا حیتیں بر و کار لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ہر باشعور نوجوان تحر یک انصاف سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمر ان خان کی قیادت میں موروثی سیاست کوختم کر کے ایسا صاف و شفاف نظام لائے گی جس کی وجہ سے عام آدمی کو بھی انصاف ملے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسا ئل سے مالا مال ہے اگر حکمر ان صحیح ہوں تو پوری دنیا کے لوگ پاکستان میں روز گار کے لیے آئیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں