56

جاتلی (نامہ نگار)ایس پی صدر افتخار احمد کا دورہ دولتالہ ،پولیس چوکی دولتالہ میں پریس کلب دولتالہ کے وفد سے ملاقات ،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

جاتلی (نامہ نگار)ایس پی صدر افتخار احمد کا دورہ دولتالہ ،پولیس چوکی دولتالہ میں پریس کلب دولتالہ کے وفد سے ملاقات ،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ،دولتالہ میں قتل ہونے والی خاتون جو قوت سماعت سے محروم تھی اور اس کے لا پتہ گونگے بھائی کے کیس پر پیش رفت کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،ایس پی صدر کی صحافیوں سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر افتخار احمد نے دولتالہ کا دورہ کیا ،اس دوران پولیس چوکی دولتالہ پر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی اور دیگر عہدیداران چوہدری عامر مقبول،چوہدری صغیر احمد ،راجہ اخلاق احمد اور میڈیا کے دیگر نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گونگی خاتوں کے قتل اور اس کے گونگے بھائی کے لاپتہ ہونے والے کیس پر پولیس اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں آ جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ جرائم کی سرکوبی کیلئے از حد ضروری ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں