19

جاتلی (نامہ نگار)دولتالہ میں ڈینٹل سرجن کی تعیناتی،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جاتلی (نامہ نگار)دولتالہ میں ڈینٹل سرجن کی تعیناتی،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،صحت کی سہولیات بہتر سے بہترین کی جا رہی ہیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا دورہ کیا،اس دوران صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی اور میڈیا کے دیگر نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل چوہدری نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں ڈینٹل سرجن کی کمی کو دور کردیا گیا ہے اور تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ،واضح رہے کہ دیہی مرکز صحت دولتالہ میں تعینات ڈینٹل سرجن طویل عرصہ سے ڈینگی کی ڈیوٹی پر راولپنڈی میں فرائض سر انجام دے رہا ہے ،میڈیا کی جانب سے توجہ دلانے پر سی او ہیلتھ راولپنڈٰ نے ڈینٹل سرجن کی دولتالہ میں تعیناتی کر دی جس پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں