67

اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے میں تین بچوں سمیت گھر کے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اسلام آباد (آصف شاہ) پولیس حکام کے مطابق تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں پی ڈبلیو ڈی رہائشی اسکیم کے ایک گھر میں مزدور طبقے کا ایک خاندان رہائش پزیر ہے جنکی گھر میں رات کو گیس سلنڈر سے گیس لیک ہوتی رہی اور صبح جب چائے پکانے کیلئے ماچس کی تیلی جلائی تو دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گھر کے دس افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی زخمیوں میں 26 برس کا حسن ،6 برس کا سلیمان ، 4 برس کی آمنہ بی بی ، 2 برس کا رمیشا ، 28 برس کی نسرین ، بھی شامل ہیں زخمیوں میں مجموعی طور پر دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبعی امداد کیلئے پمز اسپتال میں منتقل کردیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں