37

مردہ سیاست کا طعنہ دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے شہزادہ خان

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی اور عوامی مسائل اور مشکلات پر اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے گیس کے کم پریشر پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر مردہ سیاست کا طعنہ دینے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے عوام کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کیا اقدامات کئے ان کی آنکھیں چندھیائی ہوئی ہیں عوام کے مسائل نظر نہیں اوراپنے
مفادات اٹھانے کیلئے چاپلوسی سیاست جن کا وطیرہ ہو وہ کس منہ سے دوسروں پر تنقید کررہے ہیں یہ باتیں سٹی کونسلر و صدر تحریک انصاف سٹی گوجرخان شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے کامیاب کر کے مسائل حل کرنے کیلئے ہاؤس میں بھیجا ہے نہ کہ اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے ، ہماری خدمت کی سیاست کھلی کتاب کی مانند ہے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا عوام س ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کی شہر میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل طلب ہے ستائے ہوئے عوام جب سڑکوں پر آئے تو اس مسئلہ کو حل کیلئے عوامی نمائندوں کو کردار اد اکرنا چاہیے نہ کہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے شہزادہ خان نے کہا کہ آئندہ بھی گیس کے کم پریشر پر بھرپور احتجاج کریں گے اور عوامی مسائل پر ہر سطح پر آواز بلند کریں گے جن لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ان کو تکلیف ذاتی مفادات کی ہے ان کی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہونے دونگا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں