33

لاکھوں روپے کے فنڈز کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کو فلتھ ڈپو بنا دیا ہے چوہدری محمد زعفران

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)تحریک لبیک یارسولؐ اللہ گوجرخان کے رہنما چوہدری محمد زعفران نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گوجرخان شہرگندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے مذکورہ کمپنی بلدیہ گوجرخان سے لاکھوں روپے ماہانہ بٹورنے کے باوجود گوجرخا ن شہر میں صفائی کا نظام درست کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اُنھوں نے کہا کہ گوجرخان کے شہریوں کی زندگیاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور اناڑی رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے داؤ پر لگی ہیں ٹریفک وراڈن بھی ان کمپنی کے خلاف تمام تر لاقانونیت کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں گوجرخان کے شہری حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام تر قانون وضوابط سے ا س لیے آزاد ہے کہ وفا قی حکومت کی ایک اعلیٰ ترین سابق شخصیت کے بھتیجے اور پنچاب حکومت کی ایک اعلیٰ ترین شخصیت کے صاحبزادے کاخفیہ دست شفقت قانون کو خامو ش تماشائی بننے پر مجبور کررہا ہے چوہدری محمد زعفران نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرخان کے انچارج عامر نائیک راولپنڈی سے اپنی ڈیوٹی پرگوجرخان اکثراوقات تاخیر سے پہنچتے ہیں اور انھیں راولپنڈی واپس جانے کی بھی جلدی ہوتی ہے اپنے عملہ پر اُن کا کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے گوجرخان شہر میں صفائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے ہر طرف گند گی کے ڈھیر نظر آتے ہیں تعفن اور بدبو سے اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں اُنھوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں