149

مدینہ المنورہ میں پاکستان کھانوں کے نئے مرکز مطعم لیالی طیبہ کا افتتاح کر دیا گیا

مدینہ المنورہ میں پاکستان کھانوں کے نئے مرکز مطعم لیالی طیبہ کا افتتاح کر دیا گیا
مدینہ المنورہ کی مشہور و معروف شخصیت انجنئیر جہانگیر مغل صاحب نے مدینہ المنورہ میں طریق سید الشہدا پرایک منفرد اور جدید پاکستانی کھانوں کا مرکز قائم کیا جس کے ساتھ ایک بڑا کشادہ حال بھی موجود ہے جو مختلف تقریبات کے لئے استعمال ہو سکتا ہے
انجنئیر جہانگیر مغل نے راولپنڈی ٹائمز سے بات کر تے ہوئے خصوصی طور پر بتایا کہ مدینہ المنورہ میں پاکستانی کھانوں کے پہلے ہی کافی مراکز قائم ہیں مگر اتنا بڑا وسیع اور کشادہ حال کسی کے پاس نہیں تھا کمیونٹی کو شہر سے باہر جا کر اپنی تقریبات کرنی پڑتیں تھیں جس کی اب ضرورت نہیں رہی اب شہر کے عین وسط میں ہوٹل لیالی طیبہ نے اس کمی کو پورا کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستانی کمیونٹی کو لذیذ کھانے مناسب ریٹ پر ملیں اور اچھے سے اچھا ذائقہ مہیا کیا جائے افتتاح کے موقعہ پر پاکستان کمیونٹی سعودی شہریوں اور دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں لوگو‌ں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جس میں‌کھلاڑی ،ڈاکٹر ،انجینئر،صحافی ،سیاست دان سب ہی شامل تھے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی مختلف انواع کے کھانوں سے مہمان نوازی کی گئی تمام شرکا نے اور ہوٹل انتظامیہ کی تعریف کی.اور اس امید کا اظہار کیا کہ مدینہ المنورہ میں پاکستانی کمیونٹی کو جس کمی کا سامنا تھا اس ہوٹل کے بن جانے سے اسے بھر پور انداز میں پورا کیا جا سکے گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں