5

کامران نے عمر اکمل کی سخت سزا میں کمی کی اپیل کردی، عمراکمل پر عائد دوماہ تک غیر ملکی لیگز میں شرکت نہ کرنے کی پابندی ہٹائی جائے

لاہور(یو این پی) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے اپیل کی ہے کہ عمراکمل پر عائد دوماہ تک غیر ملکی لیگز میں شرکت نہ کرنے کی پابندی ہٹائی جائے۔میڈیا سے بات چیت میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر تنازع میں ملوث عمر اکمل کی سزا کو تسلیم کرتے ہیں مگر دو ماہ تک کسی بھی لیگ میں شرکت کی اجازت نہ دینے سے عمر اکمل کو بھاری مالی نقصان ہوگا لہٰذا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقی گلوبل ٹی20لیگ میں بینونی زلمی سے عمر اکمل کا ایک لاکھ ڈالرز کا معاہدہ ہوا ہے اور انہیں پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ ملا تو ان کا معاہدہ منسوخ ہو سکتا ہے اورکامران اکمل کاکہنا ہے کہ یہ بڑانقصان ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں