26

کافی ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کےلئے مفید ہے، ماہرین

کافی میں موجود مرکبات میں پولی فینولز بھی شامل ہیں جو جلد اور سوزش کم کرتے ہیں اور جگر کی حفاظت کرتے ہیں
اسلام آباد(یو این پی) فرانس کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کافی کا استعمال ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کے لیے مفید ہے ۔دیکارتے یونیورسٹی آف پیرس کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کے بہت سے فوائد کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جس کے تحت اب کافی پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ قبل از وقت موت سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈومینیک سامن شیرون کے مطابق جن افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا مرض ہو ان میں ہیپاٹائٹس سی (ایچ سی وی) سے متاثر ہونے کا خطرہ ازخود بڑھ جاتا ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے اور ایچ سی وی سے تندرست ہونے کے باوجود بھی ایچ آئی وی سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود مرکبات میں پولی فینولز بھی شامل ہیں جو جلد اور سوزش کم کرتے ہیں اور جگر کی حفاظت کرتے ہیں۔ تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ تین کپ کافی پینے سے ایچ آئی وی اور ایچ سی وی انفیکشن میں کمی ہوتی ہے اور اس کا اثر طویل عمر کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں