18

چک عمرا ء میں باپ بیٹا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

ڈھڈیال (نامہ نگار)چک عمرا ء میں باپ بیٹا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔45سالہ محمد افسر اور اس کا 15سالہ بیٹا مرادعلی مونگ پھلی کاشت کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھونے ڈیم پر گئے جہاں مراد علی نے نہانے کیلئے ڈیم میں چھلانگ لگادی جس سے وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور آوپر نہ آسکا۔ اسے بچانے کیلئے اس کے باپ نے بھی چھلانگ لگادی لیکن وہ بھی گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122چکوال کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور غوطہ خوروں نے باپ بیٹے کی لاشیں نکال کر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر چکوال منتقل کیں جنہیں بعدازاں ضرور ی کاروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں