7

پنجاب حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا،پی ایچ ایف کی تیاریاں مکمل ،ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے گرین سگنل کا انتظار

لاہور (یو این پی)ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو پوری طرح نوازنے والی پنجاب حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا۔ کرکٹ کے بعد ہاکی کی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم 3 نومبر کو پاکستان پہنچے گی،پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے مقابلے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کرائے جائیں گے۔ سندھ گورنمنٹ اور رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے مگرپنجاب حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سنیئر کا کہنا تھا کہ سیریز پانچ روز کی ہوگی جس کے لئے مالی اخرجات اب فیڈریشن کا مسئلہ نہیں ہے۔ ذاتی تعلقات استعمال کرکے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستان بلایا جا سکتا ہے اور بہت سے ہاکی کھلاڑی آ نے کو تیار بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو پانچ ہزار ڈالرز سے زیادہ رقم ادا نہیں کی جارہی جب کہ آئی ایچ ایف نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پی ایچ ایف کا مو¿قف ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان صرف انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی ہی نہیں بلکہ روٹھے ہوئے شائقین کو میدانوں میں واپس لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں