10

پاکستان میں سگریٹ نوشی پرسالانہ 200 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستان میں سالانہ 200 ارب روپے کے سگریٹ پئے جاتے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 40 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کا شکار ہیں۔ اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایشیا کے چار بڑے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جہاں تمباکو کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ یوا ین پی کے مطابق دیگر ممالک میں ملائیشیاء، انڈونیشیاء اور ویتنام شامل ہیں۔ سگریٹ نوشی کے رجحان میں اضافہ کے باعث پاکستان میں ہر روز 1200 بچے سگریٹ نوش بن رہے ہیں جبکہ طلباء کی 15 فیصد تعداد سگریٹ نوشی کی عادی بن چکی ہے۔ ماہرین صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی بہت سی موزی امراض کا سبب بن سکتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں تا کہ نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں