11

ملک بھر میں ٹماٹرکی قلت’’ قیمتیں‘‘ آسمان کو چھونے لگیں

کراچی (یوا ین پی)کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا، کہیں ٹماٹر 160اور کہیں 200 کلوتک مل رہا ہے۔کراچی سبزی منڈی ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی ہول سیل قیمت 130روپے رہی، کمشنر لسٹ میں قیمت 180روپے مقرر کی گئی ہے ، لیاقت آباد کے ایک سبزی فروش کے مطابق ٹماٹر160روپے لیکن اچھا لال ٹماٹر 200روپے کلو تک فروخت ہورہاہے۔یوا ین پی کے مطابق مارکیٹ فورسز کی طرف سے اِس امکان کو رد کیا گیا ہے کہ ایسا ذخیرہ اندوزی کے باعث ہوا ، مارکیٹ فورسز کے مطابق ٹماٹر کو زیادہ دیر تک اسٹاک نہیں کیا جاسکتا، دراصل اِس مرتبہ بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل کوکافی نقصان ہوا ہے جبکہ اِس کی بڑے پیمانے پر برآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث اِس کی سپلائی میں کمی آئی ہے ،ادھر لاہور میں ٹماٹر کی بڑھتی قیمت نے خریداروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ،چھوٹے اور پیلے رنگ کے گلے سڑے ٹماٹر 120روپے جبکہ لال رنگ کے اچھے ٹماٹر 160روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ہیں،کسی دکاندار نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا ہوا،ہر کوئی منہ مانگے دام وصول کررہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں