32

عمر گل اورشہزاد کے ساتھ دھکم پیل کا نوٹس بورڈ کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

لاہور (یو این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی میں قومی کرکٹرعمر گل اور احمد شہزاد کے ساتھ دھکم پیل کا نوٹس لے لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں شائقین نے تصاویر بنوانے کے چکر میں عمر گل اور احمد شہزاد کا گھیراو کیا جہاں غصے میں آ کر عمر گل نے شائقین کو ڈانٹا جب کہ احمد شہزاد نے ایک شائق کا ہاتھ جھٹک دیا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد چیئرمین نجم سیٹھی نے ڈومیسٹک انتظامیہ کو سکیورٹی بڑھانے کیلئے خطوط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں