33

سکھو روڈ پر ہروقت ٹریفک جام معمول بن گیاٹریفک وارڈن ڈنگ ٹپاؤ پالیسی

گوجرخان تحصیل روڈ فروٹ منڈی سکھو روڈ پر ہروقت ٹریفک جام معمول بن گیاگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں صبح سویرے ٹریفک نام ہونے سے سکول جانے والے بچے اور ملازم پیشہ طبقہ اپنے کام پر تاخیر سے پہنچنے لگا وارڈن اہلکار ذمہ داری نبھائیں اہل علاقہ کا مطالبہ سکھو روڈ صندل روڈ پرانا گلیانہ روڈ کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل روڈ سبزی منڈی سکھو روڈ پرٹریفک جام کا مسئلہ حل کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ٹریفک جام کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل طلب ہے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی صبح سویرے منڈی میں لوڈرگاڑیوں کا رش اور اس ایریا میں سارا دن ٹریفک کا لوڈ رہنے سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے اس علاقے میں تعینات ٹریفک وارڈن محض ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت با امر مجبوری کھڑے رہتے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں