9

سویابین کی کاشت بروقت مکمل کریں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (یوا ین پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ۔ انہوںنے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں 2 سے 3 بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو ۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی ، معلومات یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں