23

ریڈیوپاکستان :نورجہاں کی یا دگارکی جگہ نیا پودالگادیاگیا،ریڈیوپاکستان لاہور مرکزمیں واقع ”یادباغ “میں ملکہ ترنم نورجہاں کی یادگارختم کرنے کے بعدنیاپودالگادیاگیا

لاہور(یواین پی)ریڈیوپاکستان لاہور مرکزمیں واقع ”یادباغ “میں ملکہ ترنم نورجہاں کی یادگارختم کرنے کے بعدنیاپودالگادیاگیا۔چندروزقبل چائنہ اردو ریڈ یو سروس کا ٹاورلگانے کیلئے ملکہ ترنم نورجہاںکی یادگار(درخت )کو ختم کردیا گیا تھاجس پر سینئر آرٹسٹوں نے شدیدردعمل کااظہارکیا جبکہ وفاقی حکومت سے ذمہ دارو ں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیاگیا، اس حوالے سے انکوائری تو کی گئی لیکن کسی کیخلاف ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ جہاں ملکہ ترنم نورجہاں کے ہاتھوں سے پودا لگایاگیاتھاوہاں اب ایک نیا پودا لگا دیا گیا ہے ،علاوہ ازیں 1960 میں قائم ہونیوالے ”یادباغ “میں جہاں ریڈیو سے وابستہ مختلف لیجنڈ فنکاروں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے تھے اس کی بھی تزئین وآرائش کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں