13

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر هونے والے آج کے جلسے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا،،،

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر هونے والے آج کے جلسے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا،،،

ٹریفک پلان کے مطابق جلسے پر ایس پی ٹریفک،3ڈی ایس پیز،20 انسپکٹرز سمیت 550 افسران و جوان ڈیوٹی کے لیے مامور هوں گے،،،

جلسے میں پشاور سے آنے والے شرکاء کشمیر هائ وے سے زیرو پوائنٹ سے بائیں ٹرن لے کر پریڈ گراؤنڈ کے سامنے بنی هوئ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے،،،

لاهور سے آنے والے شرکاء ایکپریس وے سے فیض آباد اور گارڈن فلائ اوور سے واپس ٹرن لیکر پریڈ گراؤنڈ کی مخصوص کرده پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے،،،

بهاره کهو سے آنے والے شرکاء مری روڈ راول ڈیم فیض اباد پل سے نیچے اتر کر گارڈن فلای اوور سے واپس ٹرن لیکر پریڈ گراؤنڈ کی مخصوص کرده پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے،،،

انٹری نمبر 1 میں بسیں،انٹری نمبر 2 میں کاروموٹرسائیکلز، انٹری نمبر 3 ریزرو جبکه انٹری نمبر 4 میں وی آی پی پارکنگ هو گی،،،

جلسے کے دوران زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد اور فیض آباد سےبجانب زیرو پوائنٹ ماسوائے جلسے والی گاڑیوں کےعام ٹریفک کے لیے بند هوگا،،،

چاند تاره ناکه سے بجانب گارڈن فلائ اوور شکرپڑیاں سائیڈ جبکه گارڈن فلائ اوورآئ ایٹ سائیڈ سے بجانب شکر پڑیاں،فیض آباد عام ٹریفک کے لیے بند رهے گا،،،

متبادل راستے،،اسلام آباد سے راولپنڈی ائرپورٹ اور جی ٹی روڈ لاهور جانے والے شهری ڈهوکڑی چوک،راول ڈیم چوک سے مری روڈ ایکسپریس وے استعمال کریں،،،

سیکٹر جی سکس،جی سیون اور ایف ایٹ سے راولپنڈی جانےوالے شهری اے ڈی بی پی یوٹرن سے دائیں سیکٹر جی ایٹ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں،،،

مری روڈ،آئ جے پی روڈ سے آنے والی ٹریفک مری روڈ راول ڈیم استعمال کرے گی،،،

ایکپریس وے سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے اوپر مری روڈ استعمال کرے

سیکٹر آئ ایٹ سے آنیوالی ٹریفک آئ ایٹ سگنل آئ جے هی روڈ ناینتھ ایونیو استعمال کرے گی،،،

کشمیر هائ وے چاندتاره سے اندر جانےوالی ٹریفک زیرو پوائنٹ استعمال کرے گی،،،سپورٹس یوٹرن ناکه چاندتاره چوک سے آنیوالی ٹریفک سیونتھ ایونیو استعمال کرے گی،،،

جهاں جهاں روڈ بند کیے جاییں گے وهاں وهاں ٹریفک پولیس کی شهریوں کی رهنمائ کے لیے موجود هوگی،،تاکه شهریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نه کرنا پڑے،،،

جلسے کے دوران شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کرده پارکنگ میں پارک کریں،،اور متبادل راستوں کا استعمال اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکه ٹریفک کے بهاؤ کو یقینی بنایا جا سکے،،،ایس ایس پی ٹریفک کی اپیل،،،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں