26

اداکارہ میرا نےآخر کار کر لیا بڑا فیصلہ مداح خوشی سے جھوم اٹھے

لاہور(یو این پی)اداکار ہ میرانے انگریزی اور فرنچ زبان سیکھنے کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے انہوں نے انگریزی ادب کے شاعر اے کے رشید سے رابطہ کیا جبکہ انکے منیجر نے اے کے رشید کو بھاری معاوضے کی پیشکش بھی کی ہے۔اے کے رشید پاکستان میں انگریزی ادب کے چند نامور شعرامیں سے ہیں۔انکا کہنا تھا انہوں نے اس سے قبل بھی ایسے اشخاص کوانگریزی کی تعلیم دی ہے جو اردو بھی ٹھیک طرح سے نہیں بولنا جانتے تھے لیکن ان کی باقاعدہ تعلیم و تربیت سے اب وہ انگریزی لکھنا، پڑھنااور بولنا اچھی طرح سیکھ چکے ہیں۔اے کے رشیدکاکہناتھا وہ پرامید ہیں کہ اگر میرا ان سے ایک سال درس و تدریس جاری رکھیں تو ان کی انگریزی زبان میں کافی بہتری آسکتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں